the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رمضان راشن تقسیم کے موقعہ پر مولوی سیدسلیمان ندویؔ کاخطاب
کرنول16 ؍جون(اعتمادنیوز) رمضان کی برکتوں وفضیلتوں سے استفادہ کے تمام مسلمان حقدار،مالداروں کوچاہئے کہ وہ غریب روزہ دارخاندانوں کاخیال کریں،ہم کو چاہئے کہ وہ رمضان کی پوری قدر کریں۔ان خیالات کا اظہار مولوی سیدسلیمان ندویؔ نے کیا۔صفاء بیت المال شاخ کرنول کے زیر اہتماسلام خاں فنکش ہال میں غریب روزہ دارخاندانوں میں "رمضان راشن پیکج "تقسیم کیاگیا۔اس موقعہ پر مہتمم مدرسۂ جامعۃ الفرقان الاسلامیہ کرنول مولوی سیدسلیمان ندویؔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے۔ؔ انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان جیسے برکتوں وفضیلتوں والے مہینہ سے استفادہ کے تمام مسلمان برابر کے حقدار ہیں،انہوں نے کہاکہ سینکڑوں مسلمان ایسے بھی ہیں جو غربت کی وجہ سے سحروافطار کا انتظام نہیں کرپاتے ،باعزت زندگی بسر کرنے والے یہ مسلمان کھلے عام کسی سے پوچھ بھی نہیں سکتے،انہوں نے مزید کہاکہ کہیں ایسانہ ہوکہ غرباء غریبی وتنگدستی کی وجہ سے روزہ سے محروم ہوجائیں،جس کا وبال مالداروں پر آئے گا،مولوی صاحب نے کہاکہ اسی کے پیش نظر صفاء بیت المال شاخ کرنول کی جانب سے ہرسال غریب روزہ



دارخاندانوں میں راشن تقسیم کیاجاتاہے ،تاکہ غریب مسلمان بھی رمضان کی برکتوں وفضیلتوں سے فیض یاب ہوسکے،انہوں نے کہاکہ مالداراپنے مال کے ذریعہ غرباء کوروزہ رکھنے کاموقعہ دیں،اورغرباء اپنی دعاوؤں کے ذریعہ مالداروں کاتعاون کریں۔صدرصفاء بیت المال شاخ کرنول حافظ عبداللہ صاحب نے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ جولوگ مرض،کمزوری،بوڑھاپایاکسی اور مجبوری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پاتے ان لوگوں سے فدیہ اوراہل خیرحضرات وخواتین سے مال وصول کرکے غریب روزہ دارخاندانوں میں تقسیم کیاجاتاہے ،تاکہ تعاون کرنے والے، فدیہ دینے والے اور روزہ رکھنے والے تمام مسلمانوں کو روزہ کا ثواب ملے،انہوں نے کہاکہ رمضان راشن کٹ میں سحروافطارسے متعلق تمام نوشت وخوردنی اشیاء شامل رہتی ہیں ۔اس تقریب تقسیم میں تین سورمضان کٹس تقسیم کئے گئے ،فی کٹ1500 روپئے پر مشتمل ہے۔رکن صفاء کرنول حافظ سلیم الرحمن صاحب کی قرأۃ کلام پاک سے تقریب کاآغازکیاگیا۔نائب صدرحافظ سیدفاروق باشاہ صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔اس موقعہ پرصفاء کے ذمہ داران میں حافظ نوراحمدصاحب،حافظ سجادصاحب،جناب اسحق صاحب ،چاندباشاہ صاحب ،حافظ امتیازصاحب،عمربیگ صاحب،حافظ عبدالمالک صاحب وغیرہ شریک رہے۔مولوی سیدسلیمان ندویؔ صاحب نے دعاء کی،حافظ یحیٰ صاحب کے ہدیۂ تشکر پرتقریب اختتام کوپہنچی۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.